Wednesday, 19 February 2014

خضر سے: کہا مشکل میں رہتا ہوں

خضرؑ سے
(مکالماتی نظم)

کہا مشکل میں رہتا ہوں
کہا آسان کر ڈالو
کہ جس کی چاہ زیادہ ہو
وہی قربان کر ڈالو

کہا بے قلب ہیں آہیں
کہا اُس سے تڑپ مانگو
اُٹھو تاریکئ شب میں
ذرا خونِ جِگر ڈالو

کہا رازِ سُکوں کیا ہے
کہا لوگوں کے دُکھ بانٹو
جو چہرہ بے دھنک دیکھو
اُسے رنگوں سے بھر ڈالو

ابن منیب
نوید رزاق بٹ

No comments:

Post a Comment