کیا دوستوں کا رَنج کہ بہتر نہیں مِلے
دُشمن بھی ہم کو قد کے برابر نہیں مِلے
اس بحرِ آرزُو میں جو کرتے ہمیں تلاش
اب تک تو ہم کو ایسے شناور نہیں مِلے
بس ایسا کچھ ہُوا کہ سمجھ میں نہ آ سکا
دل مِل گئے، ہمارے مقدر نہیں مِلے
مِلتے ہیں لوگ لمبی جُدائی کے بعد بھی
تم ایسے گُم ہوئے کہ پلٹ کر نہیں مِلے
لوگوں نے گُفتگُو میں کُریدا بہت ہمیں
ہم خُود سے ہمکلام تھے، اکثر نہیں مِلے
اب کے عجب بہار کا موسم ہمیں مِلا
صندل سے جسم، پھُول سے پیکر نہیں مِلے
دُشمن بھی ہم کو قد کے برابر نہیں مِلے
اس بحرِ آرزُو میں جو کرتے ہمیں تلاش
اب تک تو ہم کو ایسے شناور نہیں مِلے
بس ایسا کچھ ہُوا کہ سمجھ میں نہ آ سکا
دل مِل گئے، ہمارے مقدر نہیں مِلے
مِلتے ہیں لوگ لمبی جُدائی کے بعد بھی
تم ایسے گُم ہوئے کہ پلٹ کر نہیں مِلے
لوگوں نے گُفتگُو میں کُریدا بہت ہمیں
ہم خُود سے ہمکلام تھے، اکثر نہیں مِلے
اب کے عجب بہار کا موسم ہمیں مِلا
صندل سے جسم، پھُول سے پیکر نہیں مِلے
اعتبار ساجد
No comments:
Post a Comment