Thursday 14 May 2015

گھر کے آخر آج برسی ہے گھٹا برسات کی

گھِر کے آخر آج برسی ہے گھٹا برسات کی
مے کدوں میں کب سے ہوتی تھی دعا برسات کی
موجبِ سوز و سرور و باعثِ عیش و نشاط
تازگی بخش دل و جاں ہے ہوا برسات کی
شامِ سَرما دلرُبا تھا، صبحِ گرماں خوش نما
دلرُبا تر، خوشنما تر، ہے فضا برسات کی
گرمی و سردی کے مِٹ جاتے ہیں سب جس سے مرض
لال لال ایک ایسی نکلی ہے دوا برسات کی
سُرخ پوشش پر ہے زرد و سبز بُوٹوں کی بہار
کیوں نہ ہوں رنگینیاں تجھ پر فدا برسات کی
دیکھنے والے ہوئے جاتے ہیں پامالِ ہوس
دیکھ کر چھَب تِری اے رنگیں ادا برسات کی

حسرت موہانی

No comments:

Post a Comment