مستقل درد کی پوشاک پہن کر آئے
کوچۂ یار سے ہم خاک پہن کر آئے
اب یہ گستاخ نگاہوں سے شکایت کیسی
پیرہن آپ ہی بے باک پہن کر آئے
دل جو ٹکڑوں میں بٹا ہے تو عجب کیا اس میں
ہم لبادہ بھی تو صد چاک پہن کر آئے
تیر ے کوچے میں تو بس پھول ہوا کرتے تھے
لوٹ کر ہم خس و خاشاک پہن کر آئے
ہم زمیں زادے ذرا شاد ہوئے تو یاسرؔ
رنگ افسوس کا افلاک پہن کر آئے
کوچۂ یار سے ہم خاک پہن کر آئے
اب یہ گستاخ نگاہوں سے شکایت کیسی
پیرہن آپ ہی بے باک پہن کر آئے
دل جو ٹکڑوں میں بٹا ہے تو عجب کیا اس میں
ہم لبادہ بھی تو صد چاک پہن کر آئے
تیر ے کوچے میں تو بس پھول ہوا کرتے تھے
لوٹ کر ہم خس و خاشاک پہن کر آئے
ہم زمیں زادے ذرا شاد ہوئے تو یاسرؔ
رنگ افسوس کا افلاک پہن کر آئے
علی یاسر
No comments:
Post a Comment