جیسا جسے چاہا کبھی ویسا نہیں ہوتا
دنیا میں کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہوتا
ملنے کو تو ملتے ہیں بہت لوگ جہاں میں
پر ان میں کوئی بھی تیرے جیسا نہیں ہوتا
دولت سے کبھی پیار کو تولا نہیں جاتا
معیارِ محبت کبھی پیسا نہیں ہوتا
جینے کا مزا لیتے ہیں یوں تو سبھی یاں
لیکن یہ مزا پیار کی شے سا نہیں ہوتا
اک بار ہی ہوتا ہے حسنؔ پیار کسی سے
یہ پیار کا نشہ کبھی مے سا نہیں ہوتا
دنیا میں کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہوتا
ملنے کو تو ملتے ہیں بہت لوگ جہاں میں
پر ان میں کوئی بھی تیرے جیسا نہیں ہوتا
دولت سے کبھی پیار کو تولا نہیں جاتا
معیارِ محبت کبھی پیسا نہیں ہوتا
جینے کا مزا لیتے ہیں یوں تو سبھی یاں
لیکن یہ مزا پیار کی شے سا نہیں ہوتا
اک بار ہی ہوتا ہے حسنؔ پیار کسی سے
یہ پیار کا نشہ کبھی مے سا نہیں ہوتا
حسن رضوی
No comments:
Post a Comment