اس ملک کو گر باپ کی جاگیر کرو گے
تو صورتِ حالات کو گھمبیر کرو گے
چاند اور ستارے کے وطن میں ہے اندھیرا
اِک ایٹمی طاقت کی یہ تشہیر کرو گے
زِندان سے ایوان میں پہنچے ہوئے لوگو
تم کس طرح اس ملک کی تطہیر کرو گے
ڈگری بھی نہ لے پائے ارے ٹھیک سے جعلی
سنجیدہ مسائل کی کیا تدبیر کرو گے
حل ہو بھی گئے تم سے جو کچھ جزوی مسائل
دن رات عنایات کی تشہیر کرو گے
دنیا سے تو اِک اینٹ بھی لے جا نہیں سکتے
جنت میں محل کس طرح تعمیر کرو گے
لاچاروں کے جب ہاتھ گریبان پہ ہوں گے
اس وقت بھی کیا مانگ کے تقریر کرو گے
تبدیلی کا آغاز بھی بن سکتی ہے وہ قیسؔ
حق بات اگر خون سے تحریر کرو گے
تو صورتِ حالات کو گھمبیر کرو گے
چاند اور ستارے کے وطن میں ہے اندھیرا
اِک ایٹمی طاقت کی یہ تشہیر کرو گے
زِندان سے ایوان میں پہنچے ہوئے لوگو
تم کس طرح اس ملک کی تطہیر کرو گے
ڈگری بھی نہ لے پائے ارے ٹھیک سے جعلی
سنجیدہ مسائل کی کیا تدبیر کرو گے
حل ہو بھی گئے تم سے جو کچھ جزوی مسائل
دن رات عنایات کی تشہیر کرو گے
دنیا سے تو اِک اینٹ بھی لے جا نہیں سکتے
جنت میں محل کس طرح تعمیر کرو گے
لاچاروں کے جب ہاتھ گریبان پہ ہوں گے
اس وقت بھی کیا مانگ کے تقریر کرو گے
تبدیلی کا آغاز بھی بن سکتی ہے وہ قیسؔ
حق بات اگر خون سے تحریر کرو گے
شہزاد قیس
No comments:
Post a Comment