Saturday 6 June 2015

جھیل آنکھیں تھیں گلابوں سی جبیں رکھتا تھا

جھیل آنکھیں تھیں گلابوں سی جبِیں رکھتا تھا
شام زلفوں میں چھپا کر وہ کہیں رکھتا تھا
دھوپ چھاؤں سا وہ اِک شخص مِرے شہر میں تھا
دل میں ہاں اور وہ ہونٹوں پہ نہیں رکھتا تھا
اس کے ہونٹوں پہ مہکتے تھے وفاؤں کے کنول
اپنی آنکھوں میں جو اشکوں کے نگِیں رکھتا تھا
اس کی مُٹھی میں نہیں پیار کا اِک جگنو بھی
جو محبت کے ستاروں پہ یقیں رکھتا تھا
آپ اپنے میں بظاہر تو بہت خوش تھا صفیؔ
دل میں دُکھتی سی خراشیں بھی کہیں رکھتا تھا

صغیر صفی

No comments:

Post a Comment