نظر کی تیزی میں ہلکی ہنسی کی آمیزش
زرا سی دھوپ میں کچھ چاندنی کی آمیزش
یہی تو وجہِ شکستِ وفا ہوئی میری
خلوصِ عشق میں سادہ دلی کی آمیزش
مِرے لیے تِرے الطاف کی وہ اجلی رت
عذابِ مرگ میں تھی زندگی کی آمیزش
وہ چاند بن کے مِرے جِسم میں پگھلتا رہا
لہو میں ہو گئی روشنی کی آمیزش
یہ کون بن میں بھٹکتا تھا جس کے نام پہ ہے
ہوائے دشت میں آشفتگی کی آمیزش
زمیں کے چہرے پہ بارش کے پہلے پیار کے بعد
خوشی کے ساتھ تھی حیرانگی کی آمیزش
سمندروں کی طرح میری آنکھ ساکت ہے
مگر سکوت میں کس بے کلی کی آمیزش
زرا سی دھوپ میں کچھ چاندنی کی آمیزش
یہی تو وجہِ شکستِ وفا ہوئی میری
خلوصِ عشق میں سادہ دلی کی آمیزش
مِرے لیے تِرے الطاف کی وہ اجلی رت
عذابِ مرگ میں تھی زندگی کی آمیزش
وہ چاند بن کے مِرے جِسم میں پگھلتا رہا
لہو میں ہو گئی روشنی کی آمیزش
یہ کون بن میں بھٹکتا تھا جس کے نام پہ ہے
ہوائے دشت میں آشفتگی کی آمیزش
زمیں کے چہرے پہ بارش کے پہلے پیار کے بعد
خوشی کے ساتھ تھی حیرانگی کی آمیزش
سمندروں کی طرح میری آنکھ ساکت ہے
مگر سکوت میں کس بے کلی کی آمیزش
پروین شاکر
No comments:
Post a Comment