چہرہ نہ دکھا، صدا سنا دے
جینے کا ذرا تو حوصلہ دے
دکھلا کسی طور اپنی صورت
آنکھوں کو مزید مت سزا دے
چھو کر مِری سوچ میرے تن میں
بیلیں ہرے رنگ کی اگا دے
جاناں! نہ خیالِ دوستی کر
دے زہر جو اب تو تیز سا دے
شِدت ہے مزاج میرے خوں کا
نفرت کی بھی دے تو انتہا دے
ٹوٹی ہوئی شام منتظرِ ہے
جھک کر مجھے آئینہ دِکھا دے
دل پھٹنے لگا ہے ضبطِ غم سے
مالک! کوئی درد آشنا دے
سوئی ہے ابھی تو جا کے شبنم
ایسا نہ ہو موجِ گل اٹھا دے
چکھوں ممنوعہ ذائقے بھی
دل، سانپ سے دوستی بڑھا دے
جینے کا ذرا تو حوصلہ دے
دکھلا کسی طور اپنی صورت
آنکھوں کو مزید مت سزا دے
چھو کر مِری سوچ میرے تن میں
بیلیں ہرے رنگ کی اگا دے
جاناں! نہ خیالِ دوستی کر
دے زہر جو اب تو تیز سا دے
شِدت ہے مزاج میرے خوں کا
نفرت کی بھی دے تو انتہا دے
ٹوٹی ہوئی شام منتظرِ ہے
جھک کر مجھے آئینہ دِکھا دے
دل پھٹنے لگا ہے ضبطِ غم سے
مالک! کوئی درد آشنا دے
سوئی ہے ابھی تو جا کے شبنم
ایسا نہ ہو موجِ گل اٹھا دے
چکھوں ممنوعہ ذائقے بھی
دل، سانپ سے دوستی بڑھا دے
پروین شاکر
No comments:
Post a Comment