Friday, 24 January 2014

حال غم ان کو سناتے جا

حالِ غم ان کو سناتے جا
شرط یہ ہے مسکراتے جا
آپ کو جاتے نہ دیکھا جائے
شمع کو پہلے بجھاتے جا
شکریہ لُطفِ مسلسل کا
گاہے گاہے دل دُکھاتے جا
دُشمنوں سے پیار ہوتا جا
دوستوں کو آزماتے جا
روشنی محدود ہو جنکی خمارؔ
ان چراغوں کو بجھاتے جا

خمار بارہ بنکوی

No comments:

Post a Comment