گردِ رہِ ملال مِرے ساتھ ساتھ چل
مت کر بہت سوال مِرے ساتھ ساتھ چل
دشتِ فراق میں نہ بھٹک جاؤں میں کہیں
مِثلِ شبِ وصال مِرے ساتھ ساتھ چل
رستہ ہے شہرِ عشق کا صدیوں سے بھی طویل
ہو نہ سفر محال مِرے ساتھ ساتھ چل
ممکن نہیں کہ تُو ہو مکمل مِرے بغیر
اے یارِ خوش خصال مِرے ساتھ ساتھ چل
مر جاؤں گا جو ایک بھی پَل رُک گیا کہیں
کر اور تیز چال، مِرے ساتھ ساتھ چل
پتھر ہوں، کر دے مجھ کو بھی تُو آئینہ مثال
اے دستِ با کمال! مِرے ساتھ ساتھ چل
آنکھوں کے در پہ خواب کی دستک کو تُو بھی سُن
چل، نیند کے غزال، مِرے ساتھ ساتھ چل
پیچھے میں رہ نہ جاؤں، مِری ہم قدم ہی رہ
اے لہرِ ماہ و سال مِرے ساتھ ساتھ چل
چاروں طرف ہے پھیلا ہوا خواب کا دُھواں
اے مشعلِ خیال مِرے ساتھ ساتھ چل
اشرفؔ نہ رکھ چراغ کو سورج کے سامنے
کر اور کچھ کمال، مِرے ساتھ ساتھ چل
مت کر بہت سوال مِرے ساتھ ساتھ چل
دشتِ فراق میں نہ بھٹک جاؤں میں کہیں
مِثلِ شبِ وصال مِرے ساتھ ساتھ چل
رستہ ہے شہرِ عشق کا صدیوں سے بھی طویل
ہو نہ سفر محال مِرے ساتھ ساتھ چل
ممکن نہیں کہ تُو ہو مکمل مِرے بغیر
اے یارِ خوش خصال مِرے ساتھ ساتھ چل
مر جاؤں گا جو ایک بھی پَل رُک گیا کہیں
کر اور تیز چال، مِرے ساتھ ساتھ چل
پتھر ہوں، کر دے مجھ کو بھی تُو آئینہ مثال
اے دستِ با کمال! مِرے ساتھ ساتھ چل
آنکھوں کے در پہ خواب کی دستک کو تُو بھی سُن
چل، نیند کے غزال، مِرے ساتھ ساتھ چل
پیچھے میں رہ نہ جاؤں، مِری ہم قدم ہی رہ
اے لہرِ ماہ و سال مِرے ساتھ ساتھ چل
چاروں طرف ہے پھیلا ہوا خواب کا دُھواں
اے مشعلِ خیال مِرے ساتھ ساتھ چل
اشرفؔ نہ رکھ چراغ کو سورج کے سامنے
کر اور کچھ کمال، مِرے ساتھ ساتھ چل
اشرف نقوی
No comments:
Post a Comment