مطلق نہیں ادھر ہے اس دلربا کی خواہش
کیا جانیے کہ کیا ہے یارو خدا کی خواہش
دیکھیں تو تیغ اس کی اب کس کے سر چڑھے ہے
رکھتے ہیں یار جی میں اُس کی جفا کی خواہش
لعلِ خموش اپنے دیکھو ہو آرسی میں
پھر پوچھتے ہو ہنس کر مجھ بے نوا کی خواہش
اقلیمِ حُسن سے ہم دل پھیر لے چلے ہیں
کیا کریے یاں نہیں ہے جنسِ وفا کی خواہش
خونِ جگر ہی کھانا آغازِ عشق میں ہے
رہتی ہے اس مرض میں پھر کب غذا کی خواہش
وہ شوخ دشمنِ جاں، اے دل تُو اس کا خواہاں
کرتا ہے کوئی ظالم ایسی بلا کی خواہش
میرے بھی حق میں کر ٹک ہاتھوں کو میرؔ اونچا
رکھتا ہے اہلِ دل سے ہر ایک دعا کی خواہش
میر تقی میر
کیا جانیے کہ کیا ہے یارو خدا کی خواہش
دیکھیں تو تیغ اس کی اب کس کے سر چڑھے ہے
رکھتے ہیں یار جی میں اُس کی جفا کی خواہش
لعلِ خموش اپنے دیکھو ہو آرسی میں
پھر پوچھتے ہو ہنس کر مجھ بے نوا کی خواہش
اقلیمِ حُسن سے ہم دل پھیر لے چلے ہیں
کیا کریے یاں نہیں ہے جنسِ وفا کی خواہش
خونِ جگر ہی کھانا آغازِ عشق میں ہے
رہتی ہے اس مرض میں پھر کب غذا کی خواہش
وہ شوخ دشمنِ جاں، اے دل تُو اس کا خواہاں
کرتا ہے کوئی ظالم ایسی بلا کی خواہش
میرے بھی حق میں کر ٹک ہاتھوں کو میرؔ اونچا
رکھتا ہے اہلِ دل سے ہر ایک دعا کی خواہش
میر تقی میر
No comments:
Post a Comment