Saturday, 25 January 2014

زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں

فلمی گیت

زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
 میں تو مر کر بھی مری جان تجھے چاہوں گا
تو مِلا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
 یہ میری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے
اِک ذرا سا غمِ دوراں کا بھی حق ہے جس پر
 میں نے وہ سانس بھی تیرے لیے رکھ چھوڑی ہے
تجھ پہ ہو جاؤں گا قربان، تجھے چاہوں گا
 میں تو مر کر بھی مِری جان تجھے چاہوں گا

قتیل شفائی

No comments:

Post a Comment