وہ دن گزر گئے، وہ کیفیت گزرتی نہیں
عجیب دُھوپ ہے دیوار سے اُترتی نہیں
ہرے درخت سے لِپٹی ہوئی یہ کاسنی بیل
اُداس ہوتی ہے، لیکن اُداس کرتی نہیں
ہوائے دردِ محبت کی تمکنت بھی تو دیکھ
تُو اس عذاب سے واقف نہیں کہ عشق کی آگ
تمام عمر جلا کر بھی راکھ کرتی نہیں
کوئی دِلاسہ مِلا ہے تو رو دیا ہوں سعودؔ
یہ لمسِ حرف نہ ہوتا تو آنکھ بھرتی نہیں
سعود عثمانی
No comments:
Post a Comment