Tuesday, 20 December 2016

درود پڑھتے ہیں سرکار دو جہاں کے لیے

ہدیۂ نعت بحضور سرورِ کائناتﷺ

درود پڑھتے ہیں سرکارِ دو جہاںﷺ کے لیے
کہ ایک یہ بھی ہے صورت سکوِن جاں کے لیے
بلند جب سے ہے طیبہ میں گنبدِ خضریٰ
زمیں پہ جھکنا عبادت ہے آسماں کے لیے
وہ موِج کوثر و تسنیم تپتے صحرا میں
اماں کی گود وہ ہم جیسے بے اماں کے لیے
وہ رحمتوں کی رِدا سر پہ بے نواؤں کے
شجر وہ طائرِ محرومِ آشیاں کے لیے

افسر ماہ پوری

No comments:

Post a Comment