Thursday, 3 September 2020

سو بار جنم لیں گے سو بار فنا ہوں گے

فلمی گیت

سو بار جنم لیں گے سو بار فنا ہوں گے
اے جانِ وفا پھر بھی ہم تم نہ جدا ہوں گے
سو بار جنم لیں گے سو بار فنا ہوں گے

قسمت ہمیں ملنے سے روکے گی بھلا کب تک
ان پیار کی راہوں میں بھٹکے گی وفا کب تک
قدموں کے نشاں خود ہی منزل کا پتا ہوں گے
سو بار جنم لیں گے سو بار فنا ہوں گے
اے جانِ وفا پھر بھی ہم تم نہ جدا ہوں گے

یہ کیسی اداسی ہے جو حسن پر چھائی ہے
ہم دور نہیں تم سے کہنے کو جدائی ہے
ارمان بھرے دو دل پھر ایک جگہ ہوں گے
سو بار جنم لیں گے سو بار فنا ہوں گے
اے جانِ وفا پھر بھی ہم تم نہ جدا ہوں گے

اسد بھوپالی

No comments:

Post a Comment