چاہنے والے خوب جیتے ہیں
زخم کھاتے ہیں اشک پیتے ہیں
تِری یادیں بھی ساتھ چھوڑ گئیں
ایسے لمحے بھی ہم پہ بیتے ہیں
ایسے لوگوں کی اب ضرورت ہے
کیا عجب کھیل ہے محبت بھی
ہارنے والے لوگ جیتے ہیں
جب سے آنکھوں کی یہ دُکان کھلی
رات دن ہم شراب🍷 پیتے ہیں
دل سے سب کو لگا کے رکھوں گا
آپ کے سارے غم چہیتے ہیں
احمد فواد
No comments:
Post a Comment