قربتیں ہیں کس درجہ اور کس قدر تنہا
پاس پاس رہ کر بھی دل و نظر تنہا
آرزو بھی مسرت بھی، درد بھی حسرت بھی
سینکڑوں ہیں ہنگامے، زندگی مگر تنہا
ایک شعلہ سا لپکا، ایک برق سی چمکی
جلوتوں میں اک محشر، خلوتوں میں اک عالم
کب کسی سے ملتا ہے حسنِ بے خبر تنہا
ایک بد گمانی کا احترام کیا کہیۓ
عشق ہے اِدھر چپ چپ حسن ہے اُدھر تنہا
ایک پَل جدا ہو کر ان سے یہ ہوا محسوس
زندگی گزاری ہے جیسے عمر بھر تنہا
آئیں گے کبھی تو وہ اس طرف بھی اے اقبال
جل رہی ہے مدت سے شمع رہگزر تنہا
اقبال صفی پوری
No comments:
Post a Comment