Thursday, 3 September 2020

اے خدا میں سمجھتا تھا تو ایک ظالم ہے

انتساب
(خدا کے نام جس کے نہ ہونے کا مجھے دکھ ہے )

خدا! اے خدا
میں سمجھتا تھا تُو
ایک ظالم ہے جو
مجھ پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے

مجھے یہ خبر ہی نہ تھی
کہ تُو بھی
دُکھی ہے
اکیلا ہے
میں اور تُو
ایک ہی آگ میں جل رہے ہیں

محمد علوی

No comments:

Post a Comment