لگی ہیں مدتیں لیکن وہ آشکار ہوا
خودی میں اس کے تصور کا اعتبار ہوا
غلط جگہ پہ تلاشِ قرار تھی مجھ کو
سو جب قرار دکھا دل یہ بے قرار ہوا
یہاں پہ میں ہوں کہ سانسیں رہینِ منت ہیں
وہاں کسی کا جہانوں پہ اختیار ہوا
جہاں پہ ڈگریاں نا کوئی تجربہ درکار
میں نوکری کا وہاں پر امیدوار ہوا
اُسی نے آ کے سنبھالا ہے میرا دل ورنہ
بہت سے عشق کئے، پیار بار بار ہوا
جو ایک غار سے نکلی وہ روشنی یارو
مِری نگاہ میں اتری، میں اشکبار ہوا
اویس کانپ اٹھا دیکھ کر حقیقت کو
غرور خاک ہوا پھر یہ خاکسار ہوا
اویس رشید
No comments:
Post a Comment