Saturday, 1 February 2014

خود اپنے سائے پہ بارِ گراں تھے ہم جیسے

خود اپنے سائے پہ بارِ گراں تھے ہم جیسے
کھلا کہ شہر میں بس رائیگاں تھے ہم جیسے
ہمیں سے شب کے اندھیرے لپٹ کے سوئے تھے
کھلی جو دُھوپ تو خُود بے اماں تھے ہم جیسے
زمیں کے تن پہ ہمارے لہو کی چادر تھی
خود اپنی ذات میں اک آسماں تھے ہم جیسے
ہمارے پاؤں تلے موج مارتا تھا فرات
یہ اور بات کہ تشنہ دہاں تھے ہم جیسے
یہ تاج و تخت رہے اپنی ٹھوکروں میں سدا
کہ سرفرازِ صلیب و سناں تھے ہم جیسے
ہمارے دل میں اترتی تھیں آفتیں محسن
ازل سے شہر میں خالی مکاں تھے ہم جیسے

محسن نقوی

No comments:

Post a Comment