میں جس جگہ ہوں مجھ کو وہاں سے بلا تو دے
ظالم قریب آ کے کسی دن صدا تو دے
اتنی تو قدر کر میرے حالِ خراب کی
تفریح کے لیے ہی ذرا مسکرا تو دے
یہ اور بات ہے کہ محبت نہیں تجھے
تاہم ستم ظریف محبت جتا تو دے
دکھتے ہوئے مزاج کی تالیف کے لیے
جلتے ہوئے حواس میں ٹھنڈک بسا تو دے
شاید کمی ذرا سی اندھیروں میں ہو عدمؔ
تُو صِدق سے چراغِ عقیدت جلا تو دے
عبدالحمید عدم
ظالم قریب آ کے کسی دن صدا تو دے
اتنی تو قدر کر میرے حالِ خراب کی
تفریح کے لیے ہی ذرا مسکرا تو دے
یہ اور بات ہے کہ محبت نہیں تجھے
تاہم ستم ظریف محبت جتا تو دے
دکھتے ہوئے مزاج کی تالیف کے لیے
جلتے ہوئے حواس میں ٹھنڈک بسا تو دے
شاید کمی ذرا سی اندھیروں میں ہو عدمؔ
تُو صِدق سے چراغِ عقیدت جلا تو دے
عبدالحمید عدم
No comments:
Post a Comment