کبھی وہ وقت نہ آئے جو تجھ کو راس نہ ہو
خُدا کرے کہ ترا دِل کبھی اُداس نہ ہو
رہے نہ تشنۂ تعبیر کوئی خواب ترا
کوئی کسک نہ ہو، کوئی ادھوری آس نہ ہو
ہمیشہ لُطف و طرب ترے اِرد گرد رہیں
تری دُعاؤں پہ برسے قبولیت کی پھوار
تری بڑی بڑی آنکھوں میں کوئی یاس نہ ہو
خُدا کرے کہ تری زندگی سے دُور رہے
ہر ایسا شخص کہ جو تیرا غم شناس نہ ہو
تری جبیں پہ سدا مہربان نُور رہے
اندھیرا تیری نظر سے ہمیشہ دور رہے
رحمان فارس
No comments:
Post a Comment