اردو زباں کے حُسن پہ قربان جاؤ تم
اردو زباں کی گود میں آرام پاؤ گے
آرام کیا ہے دوستو الہام پاؤ گے
خدمت کرو زبان کی انعام پاؤ گے
نسبت سے اس کی تم بھی تو کچھ نام پاؤ گے
اردو تمہاری جان ہے یوں جان جاؤ تم
اے بھائیو! یہ بات میری مان جاؤ تم
اردو زباں کی گود میں آرام پاؤ گے
آرام کیا ہے دوستو الہام پاؤ گے
خدمت کرو زبان کی انعام پاؤ گے
نسبت سے اس کی تم بھی تو کچھ نام پاؤ گے
اردو تمہاری جان ہے یوں جان جاؤ تم
اے بھائیو! یہ بات میری مان جاؤ تم
اپنی زباں ہے اس کو بچانا پڑے گا اب
قدموں میں اس کے سر کو جھکانا پڑے گا اب
اس کا مقام کیا ہے دکھانا پڑے گا اب
اپنی زباں کی شان کو پہچان جاؤ تم
اے بھائیو! یہ بات میری مان جاؤ تم
اخبار اب ہماری زباں کا پڑھو ضرور
یہ بات سب کے سامنے تم بھی رکھو ضرور
تم بھی زباں کی تھوڑی سی خدمت کرو ضرور
اس راہ میں اے دوستو! تم بھی چلو ضرور
اردو زباں کے حُسن پہ قربان جاؤ تم
اے بھائیو! یہ بات میری مان جاؤ تم
بچوں کو اس کے حُسن کا جلوہ دکھاؤ تم
سب کچھ سکھاؤ پر، انہیں اردو پڑھاؤ تم
اپنے گھروں میں مشعلِ اردو جلاؤ تم
اپنی زباں کی بات ہے کھل کر جتاؤ تم
حق مانگنے زبان کا ایوان جاؤ تم
اے بھائیو! یہ بات میری مان جاؤ تم
سرمایۂ حیات ہے اردو زبان بھی
اس کو بچانا، اپنی لٹا دینا جان بھی
اس پر فدا ہو شیخ بھی، سید بھی، خان بھی
نہ بغض ہو دلوں میں نہ وہم و گمان بھی
اردو ضیاؔ کی آن ہے یہ جان جاؤ تم
اے بھائیو! یہ بات میری مان جاؤ تم
ضیا کرناٹکی
No comments:
Post a Comment