جب سلسلۂ قیدِ سلاسل کہیں نہ تھا
رہبر کوئی بھی رہروئے منزل کہیں نہ تھا
نظروں کے ساتھ ہی کسی جانب نکل گیا
پورے بدن میں ڈھونڈا، مگر دِل کہیں نہ تھا
خالی پڑے تھے سب مرے صندوق جرم کے
اتنے برس میں عمر کا حاصل کہیں نہ تھا
کچھ اس لیے بھی سرد تھا مقتل کا کاروبار
مقتول دستیاب تھے، قاتل کہیں نہ تھا
آنکھوں میں اس فرات کی آ کر ٹھہر گیا
جس بحرِ بے کنار کا ساحل کہیں نہ تھا
وہ جس کی دسترس میں تھے میرے تمام راز
میں اُس کے اعتماد میں شامِل کہیں نہ تھا
ادریس آزاد
رہبر کوئی بھی رہروئے منزل کہیں نہ تھا
نظروں کے ساتھ ہی کسی جانب نکل گیا
پورے بدن میں ڈھونڈا، مگر دِل کہیں نہ تھا
خالی پڑے تھے سب مرے صندوق جرم کے
اتنے برس میں عمر کا حاصل کہیں نہ تھا
کچھ اس لیے بھی سرد تھا مقتل کا کاروبار
مقتول دستیاب تھے، قاتل کہیں نہ تھا
آنکھوں میں اس فرات کی آ کر ٹھہر گیا
جس بحرِ بے کنار کا ساحل کہیں نہ تھا
وہ جس کی دسترس میں تھے میرے تمام راز
میں اُس کے اعتماد میں شامِل کہیں نہ تھا
ادریس آزاد
No comments:
Post a Comment