Monday 14 April 2014

حمد کب آدمی کے بس میں ہے

حمد باری تعالیٰ

حمد کب آدمی کے بس میں ہے
ایک حسرت نفس نفس میں ہے
فکر کیا سوچ کر ہے بال کشا
جس کی پرواز ہی قفس میں ہے
دو جہاں جس کے تابعِ فرماں
کب کسی کی وہ دسترس میں ہے
ہے بقا اس کی ذات کو شایاں
جلوہ فرما وہ پیش و پس میں ہے
اس کی موجِ کرم سے ہی تائب
زیست کی لہر خار و خس میں ہے

حفیظ تائب

No comments:

Post a Comment