فلمی گیت
جب بھی چاہیں ایک نئی صورت بنا لیتے ہیں لوگ
ایک چہرے پہ کئی چہرے سجا لیتے ہیں لوگ
مِل بھی لیتے ہیں وہ گَلے اپنے مطلب کے لیے
آ پڑے مشکل تو نظریں بھی چُرا لیتے ہیں لوگ
خود فریبی کی انہیں عادت سی شاید پڑ گئی
ہر نئے رہزن کو سینے سے لگا لیتے ہیں لوگ
ہے بجا ان کی شکایت، پر اس کا کیا علاج
بجلیاں خود اپنے گُلشن پہ گرا لیتے ہیں لوگ
ہو خوشی ان کو بھی حاصل یہ ضروری تو نہیں
غم چھپانے کے لیے بھی مُسکرا لیتے ہیں لوگ
قتیل شفائی

No comments:
Post a Comment