حیراں ہوں کہ یہ کون سا دستورِ وفا ہے
تُو مثلِ رگِ جاں ہے تو کیوں مجھ سے جدا ہے
تُو اہل نظر ہے تو نہیں، تجھ کو خبر کیوں
پہلو میں ترے کوئی زمانےسے کھڑا ہے
ہم رکھتے ہیں دعویٰ کہ ہے قابو ہمیں دل پر
کیوں جاگے ہوئے شہر میں تنہا ہے ہر اک شخص
یہ روشنی کیسی ہے کہ سایہ بھی جدا ہے
محسوس کیا ہے کبھی تُو نے بھی وہ خنجر
غم بن کے جو ہر شخص کےسینے میں گڑا ہے
ٹھہرائے اسے عرؔش کوئی کیسے جفا کش
جو مجھ سے الگ رہ کے بھی ہمراہ چلا ہے
عرش صدیقی
No comments:
Post a Comment