نت نیا روپ دھارتی ہے میاں
زندگی، مار ڈالتی ہے میاں
یہ جو ہے مرگ، ہے کمال کی چیز
زندگی کو اُجالتی ہے میاں
یہ محبت جو ہے، عجب شے ہے
یہ جو خواہش ہے، یہ ہے طُرفہ خیال
عمر بھر پیچھے بھاگتی ہے میاں
یہ مصیبت جو ہے، یہ نعمت ہے
آدمی کو سنبھالتی ہے میاں
یہ جو دنیا ہے، یہ تو دنیا ہے
یعنی حلیہ بگاڑتی ہے میاں
فرتاش سید
No comments:
Post a Comment