ہونٹ کی مہر ہیں ہم پاؤں کی زنجیر ہیں ہم
زندگی دیکھ تِرے خواب کی تعبیر ہیں ہم
زینتِ گنبد و محراب نہ ہم روحِ کتاب
سنگِ مینار کی مٹتی ہوئی تحریر ہیں ہم
ہم شرافت ہیں، ہمیں کون سراہے گا اب
جیسے جی چاہے ہمیں دیکھ سوالات نہ کر
اپنی دیوار پہ لٹکی ہوئی تصویر ہیں ہم
تم وہ آیت کہ سمجھنے سے جسے سب قاصر
جس کو پڑھتا ہی نہیں کوئی وہ تفسیر ہیں ہم
ہم تواریخ ہیں قصے ہیں حوالے بھی ہیں
فخرِِ تسبیح ہیں ہم، جرأتِ شمشیر ہیں ہم
ہم دِوانوں کو حقارت کی نظر سے مت دیکھ
اے محبت! تِرے کشکول کی تقدیر ہیں ہم
مظفر ابدالی
No comments:
Post a Comment