صیدِ بے خبر
صبح کاذب سے ذرا پہلے جو فریادیں تھمیں
رت جگوں سے مضمحل سسکی
تہِ حلقوم دب کر رہ گئی
اک شکاری نے اچٹتی آنکھ سے دیکھا مجھے
مرغزارِ ہست کی شاداب پہنائی کے بیچ
پُھوٹتے جھرنوں کی رقصاں رِم جھموں کے درمیاں
اس طرح جیسے کہ
صیدِ بے خبر گھات سے بس
ایک ساعت دُور ہو
رانا غضنفر عباس
No comments:
Post a Comment