Saturday, 22 January 2022

آنکھوں کی شاہراہ سے دل تک پہنچ گئی

 آنکھوں کی شاہراہ سے دل تک پہنچ گئی

اس دلکشی نے جسم میں اک جنگ چھیڑ دی

میں نے تمہارے حسن کی دیکھی ہے کچھ جھلک

جیسے ہو آدھے چاند پہ سورج کی روشنی

اس نے کسی کے واسطے رد کر دیا مجھے

کچی سڑک کو چھوڑ کے پختہ پہ چل پڑی

اچھا میں اس حسین سے بڑھ کر حسین ہوں

سچی، نہ کر قسم سے، مِرے دوست واقعی


محمد معوذ حسن

No comments:

Post a Comment