Sunday, 23 January 2022

فیس بک پہ ڈالا اس کا لاسٹ سٹیٹس

 آدھے روشن کمرے میں

دیواروں پہ کچھ تصویریں ہیں

جن کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے ہیں

عجیب غریب سے خاکے ہیں کچھ

بیڈ کے اوپر ذہنی سکون دلانے والی 

گولیوں کے خالی پنّے ہیں

بھن بھن کرتی مکھیاں ہیں کچھ

پنکھے سے لٹکا لاشہ ہے

فیس بک پہ،  ڈالا اس کا

لاسٹ سٹیٹس چیخ رہا ہے 

یارو میں کچھ ٹھیک نہیں ہوں

یارو کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے

یارو پلیز بچا لو مجھ کو

میری دنیا رکی پڑی ہے

نیچے ڈھیر سے کامنٹس ہیں کہ

ہاہاہا ہاہاہا

ہو ہو ہو ہو ہو ہو

"تیرے رنڈی رونے نئی مُکدے "


عثمان نیاز

No comments:

Post a Comment