نہ یہ شیشہ، نہ یہ ساغر، نہ یہ پیمانہ بنے
جانِ مئے خانہ، تِری نرگسِ مستانہ بنے
مرتے مرتے نہ کبھی عاقل و فرزانہ بنے
ہوش رکھتا ہو جو انسان تو دیوانہ بنے
پرتَوِ رُخ کے کرشمے تھے سرِ راہگزار
ذرّے جو خاک سے اُٹھے، وہ صنم خانہ بنے
موجِ صہبا سے بھی بڑھ کر ہوں ہوا کے جھونکے
ابر یوں جھُوم کے چھا جائے کہ مئے خانہ بنے
کار فرما ہے فقط حُسن کا نیرنگِ کمال
چاہے وہ شمع بنے چاہے وہ پروانہ بنے
جانِ مئے خانہ، تِری نرگسِ مستانہ بنے
مرتے مرتے نہ کبھی عاقل و فرزانہ بنے
ہوش رکھتا ہو جو انسان تو دیوانہ بنے
پرتَوِ رُخ کے کرشمے تھے سرِ راہگزار
ذرّے جو خاک سے اُٹھے، وہ صنم خانہ بنے
موجِ صہبا سے بھی بڑھ کر ہوں ہوا کے جھونکے
ابر یوں جھُوم کے چھا جائے کہ مئے خانہ بنے
کار فرما ہے فقط حُسن کا نیرنگِ کمال
چاہے وہ شمع بنے چاہے وہ پروانہ بنے
اصغر گونڈوی
No comments:
Post a Comment