تمہارے اور میرے درمیاں اِک بات ہونا تھی
بلا کا دن نکلنا تھا، بلا کی رات ہونا تھی
بلا کا دن بھی نکلا اور بلا کی رات بھی گزری
عذابِ ذات بھی گزرا، فنائے ذات بھی گزری
مگر معلوم نامعلوم میں جانے نہ جانے کیوں
کسی صورت نہ ہو پائی، کسی صورت نہ ہو پائی
میرے دل اور میری جان کے گزرے زمانے کیوں
تمہارے اور میرے درمیاں اِک بات ہونا تھی
جون ایلیا
No comments:
Post a Comment