صیاد کی مرضی ہے کہ اب گُل کی ہوس میں
نالے نہ کریں مُرغ گرفتارِ قفس میں
ایک وقت میں تھی نالۂ مجنوں سے ہم آواز
اب تک ہے اثر اس لیے آواز جَرَس میں
اِس ملنے سے ہو دل کو بھلا کیونکہ تسلی
ایک بار کہیں چھپ کے ملے لاکھ برس میں
رسمیں ہیں عجب مُلک میں خوباں کہ یہ ہمدم
سُم دیتے ہیں اُلفت میں جسے چاہے ہیں رس میں
دم رُکتا ہوا آتا ہے لب تک مِرے غم سے
عُقدے ترے ہیں بسکہ مِرے تارِ نفس میں
دل اپنا انہیں باتوں سے اُٹھ جاتا ہے تجھ سے
جا بیٹھے ہے تو مل کہ جو ہر ناکس و کس میں
وہ اور زمانہ تھا کہ خُوباں میں تھی اُلفت
ایسا نظر آتا نہیں اب ایک بھی دس میں
پھر کل کے تو وعدے کی قسم کھانے لگا آج
کیا بھول گئیں اپنی تجھے کل کی وہ قسمیں
اشکوں سے نہ ہو کیونکہ حسنؔ رازِ دل افشا
پانی کے چھڑکنے سے ہی بُو ہوتی ہے خَس میں
میر حسن دہلوی
نالے نہ کریں مُرغ گرفتارِ قفس میں
ایک وقت میں تھی نالۂ مجنوں سے ہم آواز
اب تک ہے اثر اس لیے آواز جَرَس میں
اِس ملنے سے ہو دل کو بھلا کیونکہ تسلی
ایک بار کہیں چھپ کے ملے لاکھ برس میں
رسمیں ہیں عجب مُلک میں خوباں کہ یہ ہمدم
سُم دیتے ہیں اُلفت میں جسے چاہے ہیں رس میں
دم رُکتا ہوا آتا ہے لب تک مِرے غم سے
عُقدے ترے ہیں بسکہ مِرے تارِ نفس میں
دل اپنا انہیں باتوں سے اُٹھ جاتا ہے تجھ سے
جا بیٹھے ہے تو مل کہ جو ہر ناکس و کس میں
وہ اور زمانہ تھا کہ خُوباں میں تھی اُلفت
ایسا نظر آتا نہیں اب ایک بھی دس میں
پھر کل کے تو وعدے کی قسم کھانے لگا آج
کیا بھول گئیں اپنی تجھے کل کی وہ قسمیں
اشکوں سے نہ ہو کیونکہ حسنؔ رازِ دل افشا
پانی کے چھڑکنے سے ہی بُو ہوتی ہے خَس میں
میر حسن دہلوی
No comments:
Post a Comment