تیز ہوا میں دِیپ جلایا جا سکتا ہے
لفظوں تک ادراک کا سایا جا سکتا ہے
در کو بھی دیوار بنایا جا سکتا ہے
غاصب کا دربار گرایا جا سکتا ہے
ہم ٹھہرے گمنام گھروں کے باسی، جگ میں
ہم پر ہر الزام لگایا جا سکتا ہے
تیری دِید پرستش کے قابل ہے جاناں
تیرا مُکھ تعویذ بنایا جا سکتا ہے
عشق نے مجھ کو یہ نقطہ تعلیم کیا ہے
خود مِیں ڈوب کے خود کو پایا جا سکتا ہے
آج یہاں پہ میلہ سا ہے دل والوں کا
آج یہاں پہ شعر سنایا جا سکتا ہے
خوابوں کو تو الفاظ میں لانا مشکل ہے
لفظوں سے تو خواب بنایا جا سکتا ہے
مجھ کو یہ سکھلاتے ہیں اہلِ صبر سعیدؔ
سر کٹوا کے دِین بچایا جا سکتا ہے
لفظوں تک ادراک کا سایا جا سکتا ہے
در کو بھی دیوار بنایا جا سکتا ہے
غاصب کا دربار گرایا جا سکتا ہے
ہم ٹھہرے گمنام گھروں کے باسی، جگ میں
ہم پر ہر الزام لگایا جا سکتا ہے
تیری دِید پرستش کے قابل ہے جاناں
تیرا مُکھ تعویذ بنایا جا سکتا ہے
عشق نے مجھ کو یہ نقطہ تعلیم کیا ہے
خود مِیں ڈوب کے خود کو پایا جا سکتا ہے
آج یہاں پہ میلہ سا ہے دل والوں کا
آج یہاں پہ شعر سنایا جا سکتا ہے
خوابوں کو تو الفاظ میں لانا مشکل ہے
لفظوں سے تو خواب بنایا جا سکتا ہے
مجھ کو یہ سکھلاتے ہیں اہلِ صبر سعیدؔ
سر کٹوا کے دِین بچایا جا سکتا ہے
مبشر سعید
No comments:
Post a Comment