رستہ کسی واقف سے بدلنا نہیں آیا
دنیا کی روِش پر مجھے چلنا نہیں آیا
سر پِیٹ کے روتے ہیں غمِ ہجر میں عُشاق
میں ہوں کہ مجھے ہاتھ بھی مَلنا نہیں آیا
بیدار ہوئے نیند سے ہر صبح سلامت
کیوں پھر بھی سمجھ موت کا ٹلنا نہیں آیا
ڈھلوان تھی اور دور تلک برف کی چادر
میں کوہ سے پھِسلا تو سنبھلنا نہیں آیا
دنیا کی روِش پر مجھے چلنا نہیں آیا
سر پِیٹ کے روتے ہیں غمِ ہجر میں عُشاق
میں ہوں کہ مجھے ہاتھ بھی مَلنا نہیں آیا
بیدار ہوئے نیند سے ہر صبح سلامت
کیوں پھر بھی سمجھ موت کا ٹلنا نہیں آیا
ڈھلوان تھی اور دور تلک برف کی چادر
میں کوہ سے پھِسلا تو سنبھلنا نہیں آیا
رؤف امیر
No comments:
Post a Comment