Tuesday, 27 October 2015

رندان تہی جام ہیں کچھ اور طرح کے

رندان تہی جام ہیں کچھ اور طرح کے
یارانِ مئے آشام ہیں کچھ اور طرح کے
کیا جانیے کافر ہیں کہ مومن ہیں مگر ہم
سرگشتۂ اوہام ہیں کچھ اور طرح کے
بکتے ہیں نہ جھکتے ہیں نہ رکھتے ہیں عداوت
ہم بندۂ بے دام ہیں کچھ اور طرح کے
تعمیرِ دلِ زار ہے کچھ اور طرح کی
اس گھر کے در و بام ہیں کچھ اور طرح کے
چلتی ہے رساؔ عشق میں بس دل کی گواہی
ہر چند کہ احکام ہیں کچھ اور طرح کے

رسا چغتائی

No comments:

Post a Comment