فلمی گیت
یہ آرزو جواں جواں یہ چاندنی دھواں دھواں
پکارتے پھریں بتاؤ ہم تمہیں کہاں کہاں
یہ آرزو جواں جواں
پکارتے پھریں بتاؤ ہم تمہیں کہاں کہاں
یہ آرزو جواں جواں
چراغ بن کے جل اٹھی چمن کی ہر کلی کلی
چاند کا دِیا لیے، رات ڈھونڈنے چلی
چھپو گے تم کہاں کہاں
چاند کا دِیا لیے، رات ڈھونڈنے چلی
چھپو گے تم کہاں کہاں
یہ زندگی ہے آج بھی تمہارے انتظار میں
تم نہیں تو دل نہیں اپنے اختیار میں
بجھا بجھا سا ہے سماں
تم نہیں تو دل نہیں اپنے اختیار میں
بجھا بجھا سا ہے سماں
یہ آرزو جواں جواں یہ چاندنی دھواں دھواں
پکارتے پھریں بتاؤ ہم تمہیں کہاں کہاں
پکارتے پھریں بتاؤ ہم تمہیں کہاں کہاں
سرور بارہ بنکوی
No comments:
Post a Comment