تیرے دروازے پہ یہ چلمن نہیں دیکھی جاتی
جانِ جاں ہم سے یہ الجھن نہیں دیکھی جاتی
بے حجابانہ مِلو ہم سے، یہ پردہ کیسا
بند ڈولی میں سہاگن نہیں دیکھی جاتی
جام میں ہو تو نظر آئے گلابی جوڑا
ہم سے بوتل میں یہ دلہن نہیں دیکھی جاتی
ہم نظر باز ہیں دِکھلا ہمیں دیوی کا جمال
مورتی ہم سے براہمن نہیں دیکھی جاتی
اے فناؔ کہہ دے ہوا سے کے اڑا لے جائے
ہم سے یہ خاکِ نشیمن نہیں دیکھی جاتی
جانِ جاں ہم سے یہ الجھن نہیں دیکھی جاتی
بے حجابانہ مِلو ہم سے، یہ پردہ کیسا
بند ڈولی میں سہاگن نہیں دیکھی جاتی
جام میں ہو تو نظر آئے گلابی جوڑا
ہم سے بوتل میں یہ دلہن نہیں دیکھی جاتی
گھر بنائے کسی صحرا میں محبت کے لیے
شہر والوں سے یہ جوگن نہیں دیکھی جاتیہم نظر باز ہیں دِکھلا ہمیں دیوی کا جمال
مورتی ہم سے براہمن نہیں دیکھی جاتی
اے فناؔ کہہ دے ہوا سے کے اڑا لے جائے
ہم سے یہ خاکِ نشیمن نہیں دیکھی جاتی
فنا بلند شہری
اس غزل کو فنا نظامی کانپوری سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔
نور کی ۔۔غلط
ReplyDeleteمورتی۔۔۔صحیح
غلطی کی نشاندہی کا شکریہ، تصحیح کر دی گئی ہے۔
ReplyDelete