فلمی گیت
ہمیں کھو کر بہت پچھتاؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے
بھری دنیا کو ویراں پاؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے
بھری دنیا کو ویراں پاؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے
بہت آسان سہی راہِ وفا کی منزلیں، لیکن
اکیلے تم کہاں تک جاؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے
ہمیں اپنا نہیں جانِ تمنا! غم تمہارا ہے
کہ تم کس پر ستم فرماؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے
بھری دنیا کو ویراں پاؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے
ہمیں کھو کر بہت پچھتاؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے
سرور بارہ بنکوی
اپنے زمانے کا مشہور ترین گیت 👏👏👏
ReplyDeleteپسندیدگی کے لیے شکریہ فدا نایانی جی، بے شک یہ ایک سدابہار گیت ہے۔
Delete