Wednesday, 28 October 2015

یوں انتقام تجھ سے فصلِ بہار لیں گے

یوں انتقام تجھ سے فصلِ بہار لیں گے 
پھولوں کے سامنے ہم کانٹوں کے پیار لیں گے
جانے دو ہم کو تنہا طوفانِ آرزو میں 
جب ڈوبنے لگیں گے تم کو پکار لیں گے
جو کچھ تھا پاس اپنے، دنیا نے لے لیا ہے
اک جان رہ گئی ہے، وہ غمگسار لیں گے 
اس دورِ تشنگی میں کیا مے کدہ کو چھوڑیں
کچھ دن گزر گئے ہیں، کچھ دن گزار لیں گے 
صیاد و باغباں کے تیور بتا رہے ہیں
یہ لوگ فصلِ گل کے کپڑے اتار لیں گے 

فنا نظامی کانپوری

No comments:

Post a Comment