Wednesday 21 October 2015

آج کی شام ہے کس درجہ حسیں کتنی اداس

آج کی شام ہے کس درجہ حسِیں کتنی اداس
ہو بھری بزم میں تنہائی کا جیسے احساس
اٹھنے ہی والا ہے پھر کیا کوئی طوفاں نیا
پھر طبیعت ہوئی جاتی ہے زیادہ حساس
آج کیوں ان میں نہیں جرأتِ تعزیر، کہ ہم
منتظر کب سے کھڑے ہیں رسن و دار کے پاس
ان سے نظریں جو ملائیں تو خطاوار ہیں ہم
اور اگر بزم سے اٹھ جائیں تو نا قدر شناس
دل لرزتا ہے کہ وہ وقت نہ آئے وامق
غم میں ہونے لگے جب لذتِ غم کا احساس

وامق جونپوری

No comments:

Post a Comment