Wednesday 21 October 2015

ستاروں کی ضیا بن کر فرشتوں کا سلام آیا

ستاروں کی ضیا بن کر فرشتوں کا سلام آیا
زبانِ بسملِ وارفتہ پر جب ان کا نام آیا
دو عالم نور میں ڈوبے ہوئے معلوم ہوتے ہیں
بھری محفل میں کیا بے پردہ وہ ماہِ تمام آیا
وہ پابندِ محبت ہو گئے اٹھتی جوانی میں
جوانی ہو گئی آسودہ جب ان کا سلام آٰیا
تِرے حسنِ نظر کا کیا یہی معیار ہے ساقی
کبھی ہم کو نہ اپنایا، کبھی ہم تک نہ جام آیا
میں آخر موت کا کب تک رہوں شرمندۂ احساں
نہ وہ آئے، نہ اب تک ان کے آنے کا پیام آیا
ہوئی مجھ سے نہ تسکینِ غمِ پنہاں بھی اے بسملؔ
مِری ہستی کا شیرازہ کسے کے بھی نہ کام آیا

بسمل دہلوی

No comments:

Post a Comment