Thursday 22 October 2015

ہم تم سے جدا ہو کے مر جائیں گے رو رو کے


فلمی گیت

ہم تم سے جدا ہو کے 
مر جائیں گے رو رو کے

دنیا بڑی ظالم ہے 
دل توڑ کے ہنستی ہے
اک موج کنارے سے 
ملنے کو ترسی ہے
کہہ دو نہ کوئی روکے
ہم تم سے جدا ہو کے 
مر جائیں گے رو رو کے

سوچا تھا کبھی دو دل
مل کر نہ جدا ہوں گے
معلوم نہ تھا ہم یوں
ناکامِ وفا ہوں گے
قسمت نے دیے دھوکے
ہم تم سے جدا ہو کے 
مر جائیں گے رو رو کے

وعدے نہیں بھولیں گے
قسمیں نہیں توڑیں گے
یہ طے ہے کہ ہم دونوں
ملنا نہیں چھوڑیں گے
جو روک سکے روکے
ہم تم سے جدا ہو کے 
مر جائیں گے رو رو کے

 اسد بھوپالی

No comments:

Post a Comment