فلمی گیت
جائے گا جب یہاں سے کچھ بھی نہ پاس ہو گا
دو گز کفن کا ٹکڑا تیرا لباس ہو گا
مطلب کی ہے یہ دنیا کیا اپنے کیا پرائے
کوئی نہ ساتھ آیا، کوئی نہ ساتھ جائے
دو دن زندگی ہے کر لے جو دل میں آئے
دو گز کفن کا ٹکڑا تیرا لباس ہو گا
یہ ٹھاٹ باٹھ تیرا، یہ آن بان تیری
رہ جائے گی یہیں پر یہ ساری شان تیری
اتنی ہی اے مسافر! بس داستان تیری
جائے گا جب یہاں سے کچھ بھی نہ پاس ہو گا
دو گز کفن کا ٹکڑا تیرا لباس ہو گا
اسد بھوپالی
No comments:
Post a Comment