فلمی گیت
تمہی ہو محبوب میرے میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں
تمہی تو میری دنیا ہو میں کیوں نہ اقرار کروں
میرا پیار یاد رکھنا

*
میری آرزوؤں کی تصویر تم ہو
جو دل پر لکھی ہے وہ تحریر تم ہو
کہوں اور کیا میری تقدیر تم ہو
تمہی تو میری دنیا ہو میں کیوں نہ اقرار کروں
تمہی ہو محبوب میرے میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں
میرا پیار یاد رکھنا
*
تمہیں دل دِیا دِل کے قابل تم ہی ہو
میرا پیار تم میری منزل تم ہی ہو
میری زندگانی کا حاصل تم ہی ہو
تمہی تو میری دنیا ہو میں کیوں نہ اقرار کروں
تمہی ہو محبوب میرے میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں
میرا پیار یاد رکھنا
خواجہ پرویز
No comments:
Post a Comment