Tuesday, 30 June 2020

اس کی پائل اگر چھنک جائے

اس کی پائل اگر چھنک جائے
گردشِ آسماں ٹھٹک جائے
اس کے ہنسنے کی کیفیت، توبہ
جیسے بجلی چمک چمک جائے
اس کے سینے کا زیرو بم، توبہ
دیوتاؤں کا دل دھڑک جائے
لے اگر جھوم کر وہ انگڑائی
زندگی "دار" پر اٹک جائے
ایسے بھرپور ہے بدن اس کا
جیسے ساون کا آم "پک" جائے
ہائے اس مہ جبیں کی یاد عدم
جیسے سینے میں دم اٹک جائے

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment