Thursday, 18 June 2020

کیا تمہارا بھی کہیں جان سے پیارا کوئی ہے

کیا تمہارا بھی کہیں جان سے پیارا کوئی ہے
تم سے گر پوچھ لے کوئی، تو اشارہ کوئی ہے
چپ نہ رہتا تو بھلا تُو ہی بتا، کیا کہتا؟؟ 
"مجھ سے پوچھا تھا کسی نے کہ" تمہارا کوئی ہے؟
تیرنے والے تو اس پار پہنچ جاتے ہیں
ڈوبنے والوں کا بھی اپنا کنارہ کوئی ہے؟
ہائے! اب ڈاکیا بھی کرنے لگا ہم سے گریز
"روز ہم پوچھتے ہیں اس سے، "ہمارا کوئی ہے

راجیش ریڈی

No comments:

Post a Comment